سیالکوٹ میں پاکستان کے پہلے انڈسٹریل ہیرٹیج میوزیم کا افتتاح


سیالکوٹ میں پاکستان کے پہلے انڈسٹریل ہیرٹیج میوزیم (عجائب گھر) کا افتتاح کردیا گیا ہے جہاں باکمال ہنرمند کاریگروں اور صعنتکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں سے معرض وجود میں آنے والی مصنوعات کو نمائش میں پیش کیا گیا۔

سیالکوٹ میں پیرس روڈ پر واقع بزنس اینڈ کامرس سنٹر میں پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا کا 480واں انڈسٹریل ہیرٹیج میوزیم کا افتتاح کیا گیاہے۔

میوزیم میں باکمال ہنرمند کاریگروں اور صعنتکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کے اشتراک سے معرض وجود میں آنے والے سرجیکل، لیدر، میوزک انسٹرومنٹس، ہوزری،کچن اور سپورٹس گڈز کے 45 چھوٹے بڑے صعنتی یونٹس کی مصنوعات کو نمائش کا حصہ بنایا گیاہے۔

افتتاحی تقریب میں صعنتکاروں کے ساتھ شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور میوزم کے قیام کو خوش آئند قرار دیاہے۔ شہریوں کےلیے میوزیم کی ٹکٹ پچاس روپے جبکہ اٹھارہ سے کم عمر اور طلبہ طالبات کےلیے صرف دس روپے کی ٹکٹ رکھی گئی ہے۔

صعنتکاروں کا کہنا ہے اگر حکومت سیاحت کو فروغ دے تو اس طرح کے عجائب گھر(میوزیم) نہ صرف پاکستان کی برآمدات کے فروغ میں کردار ادا کرسکتے ہیں بلکہ پاکستانی معیشت پر بھی اس کے  مثبت  اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید بلا ل حیدر نےافتتاحی تقریب سے خطاب میں  کہاکہ سیالکوٹ انڈسٹریل ہیریٹیج میوزیم پاکستان کااپنی نوعیت کا پہلا اور دنیا کا 480 واں میوزیم ہے اس کے قیام سے سیالکوٹ کے باکمال ہنر مندکاریگروں اور بزنس کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں کے اشتراک سے معرض وجود میں آنے والے سرجیکل، لیدر اورسپورٹس گڈز کی مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی مدد آپ کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔  میوزیم میں سیالکوٹ 45چھوٹے بڑے صنعتی یونٹس کی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میوزیم کی ٹکٹ 50روپے رکھی گئی ہے جبکہ 18سال سے کم عمر طلبہ وطالبات کیلئے صرف 10روپے ٹکٹ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں جرائم کی تاریخ عجائب گھر میں محفوظ


متعلقہ خبریں