کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سینے کی کامیاب سرجری کے بعد خواتین کو اپنا خیال رکھنے کی تاکید کر دی۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے کامیاب سرجری کے بعد اسپتال کے بستر سے اپنی تصویر لگاتے ہوئے بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب ہو گئی ہے جس پر وہ نہ صرف اپنے رب کی شکر گزار ہیں بلکہ ڈاکٹروں کی بھی بے حد مشکور ہیں۔
(1/3) With the grace of Almighty Allah, I had a successful fibroadenoma removal surgery at the South City Hospital, Karachi. I am indebted to all the love and prayers said and expressed by my people. pic.twitter.com/Ux41fC870z
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 13, 2019
وینا ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کراچی کے نجی اسپتال میں بریسٹ ٹیومر کو ختم کرنے کی میری کامیاب سرجری ہو چکی ہے اور میں اپنے تمام چاہنے والوں کی انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنی دُعاؤں میں یاد رکھا۔
وینا ملک نے مزید کہا کہ میری کامیاب سرجری ڈاکٹر کوثر کی زیر نگرانی ہوئی، میں آپریشن کے ہر لمحے پر رہنمائی کے لیے ان کی مشکور ہوں۔
(2/3)It was a successful surgery supervised by Dr Kausar. I am very grateful for her kind assistance at every point of the operation. pic.twitter.com/0X2Lujug6Z
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 13, 2019
پاکستانی اداکارہ نے خواتین کو مخاطب کرت ہوئے کہا کہ چھاتی کے کینسر یا کسی اور بیماری میں خواتین اپنا بے حد خیال رکھیں اور اس موضوع کو ممنوعہ نہیں سمجھنا چاہیے۔
(3/3) I would take this moment to stress the fact that breast care is REAL be it breast cancer or any other breast disease. Women must take care of themselves. And it shouldn’t be considered a taboo. May Allah give us a life full of health and Iman. pic.twitter.com/iA6JodZZxp
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) September 13, 2019
یہ بھی پڑھیں ماورا نے غریبوں کی وکالت کا فیصلہ کرلیا
آخر میں وینا ملک نے کہا کہ اللہ ہمیں صحت اور ایمان سے بھرپور زندگی عطا فرمائے۔