جڑواں شہر کے باسیوں کیلیے نئی ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز


اسلام آباد: جڑواں شہروں کے باسیوں کی سفری ضروریات کو مندِ نظر رکھتے ہوئے مصر سے تعلق رکھنے والی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس ایس ڈبلیو وی ایل نے اپنی خدمات مہیا کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایس ڈبلیو وی ایل کا ہیڈ کوارٹر دبئی میں موجود ہے، کمپنی کی جانب سے یہ اعلان لاہور میں سروس کے آغاز کے چند ہفتوں بعد کیا گیا ہے۔

مصری کمپنی راولپنڈی اور اسلام آباد میں اپنی سروس کا باقاعدہ آغاز 17 ستمبر سے کر رہی ہے۔

اس سروس کی خاص بات گاڑیوں میں موجود آرام دہ سفر کے لئے دی گئی سہولیات ہیں جن میں کھلی سیٹیں، ایئر کنڈیشن اور آپ کی جانب سے فراہم کی گئی جگہ سے اٹھانے کی گارنٹی شامل ہے۔

ابتدائی طور پر یہ کمپنی محدود روٹس پر اپنی سفری خدمات کا آغاز کر رہی ہے۔

  • ڈی ایچ اے فیس ٹو۔۔۔ اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے۔۔۔۔۔۔۔۔بلیو ایئریا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناح سوپر۔
  • بحریہ ٹاؤن فیس فور۔۔۔۔۔اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے۔۔۔۔۔۔۔۔بلیو ایئریا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناح سوپر۔
  • واہ کینٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔گولڑہ موڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آبپارہ مارکیٹ

مارکیٹ میں موجود دیگر آن لائن ٹرانسپورٹ کی نسبت اس سروس کی قیمتیں انتہائی مناسب ہیں۔

ایس ڈبلیو وی ایل بس بک کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کو پلے اسٹور سے ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گی، اور اس میں دیئے گئے آپشن کے مطابق گاڑی بک کر سکتےہیں۔


متعلقہ خبریں