دبئی: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم نے دبئی میں منعقد کئے گئے مقابلے میں فلپائنی باکسر کونراڈو ٹینامور کو پہلے ہی راؤنڈ میں محض 60 سیکینڈز کے اندر ناک آؤٹ کردیا۔
محمد وسیم نے اس تاریخی جیت کو کشمیریوں کے نام کیا ہے۔ وہ اب تک 10 پروفیشنل فائٹس میں سے 9 میں کامیاب ہوئے ہیں اور انہوں نے 7 بار حریف باکسر کو ناک آؤٹ بھی کیا۔
Pakistan Professional Boxer Muhammad Waseem Knockout his opponent in just 1 min#boxer #BOXINGNEWS #punchingdown #PunchMeinHaiDum #Pakistan #PakistanZindabad pic.twitter.com/Pqni3aHizS
— Ali Hasan (@AaliHasan10) September 13, 2019
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ محمد وسیم نے 2016 میں فلپائن کے جیٹر اولیوا کوشکست دے کر ورلڈ باکسنگ اسوسی ایشن (ڈبلیو بی اے) ورلڈ سلورٹائٹل جیتا تھا۔
محمد وسیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی پروازپی کے234 سے کل صبح 9 بج کر40 منٹ پربے نظیرانٹرنیشنل آئیرپورٹ پہنچیں گے۔
میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا تھا کہ میری دبئی میں ایک بڑی فائٹ ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے چھ ماہ انگلینڈ میں سخت ٹریننگ کی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ یہ فائٹ میں پاکستان کے لیے جیتنا چاہتے ہیں۔