پنجاب میں مقامی حکومتوں کی حد بندی کا عمل شروع


لاہور: حکومت پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت تشکیل ہونے والی  مقامی حکومتوں کی حد بندی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

حد بندی کے مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان حلقہ بندی کا عمل شروع کرے گا، اس مقصد کیلئے محکمہ بلدیات نے حد بندی شیڈیول جاری کر دیا گیاہے۔

محکمہ بلدیات نے حد بندی رولز 2019 بھی جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتیں تحلیل کرنے کا اعلامیہ جاری

محکمہ بلدیات کی ٹیمیں کل سے پنجاب کے دورے شروع کریں گی اور حد بندی سے متعلق عمل سے آگاہی دلائیں گی۔اس مقصد کے لئے ابتدائی پلان 25 ستمبر تک ترتیب دے دیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات کے مطابق ابتدائی پلان سے متعلق آراء اور اعتراضات 27 ستمبر سے وصول کیے جائیں گے۔

محکمہ بلدیات کے مطابق ضلع کے ڈپٹی کمشنر 25 ستمبر تک ابتدائی پلان ترتیب دینے کے پابند ہوں گے۔

عوام حد بندی سے متعلق  آراء اور اعتراضات کے مقابل بھی جوابی آراء اور جوابی اعتراضات 28 ستمبر سے 17 اکتوبر تک داخل کرا سکیں گے۔

 


متعلقہ خبریں