کراچی پولیس کا کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی


کراچی پولیس نے فورسز،پولیس اور میڈیا پر حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے۔ 

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں بتایا کہ دہشت گردوں نے دوہزار سترہ میں نجی چینل کی ڈی ایس این جی وین  پر حملہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملزموں نے ڈی ایس این جی پر حملے سے چند منٹ پہلے پولیس کی بکتر بند موبائل پر بھی کریکر حملوں سے نشانہ بنایا تھا۔ڈی ایس این جی پر حملے میں چینل کا ملازم تیمور شہید ہوا تھا۔

اسلم راؤ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے مختلف حملوں میں تین پولیس افسروں کو شہید کیا۔ان میں دو کا تعلق آپریشن ایک کا تعلق ٹریفک پولیس سے تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزمان بھتہ خوری اور اجرتی قتل کی وارداتیں بھی کرتے تھے۔ بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے تاجروں کو بھی قتل کیا۔ گرفتار ملزموں کے قبضے سے تین پستول برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی:کالعدم جنداللہ کا مبینہ دہشت گرد خودکش جیکٹ سمیت گرفتار


متعلقہ خبریں