پاکستان نے فضائی حدود استعمال کرنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی


اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی صدر کے لئے فضائی حدود استعمال کرنے سے متعلق بھارت کی درخواست مسترد کردی ہے۔ 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارتی قیادت کےلیے فضائی حدود بند کردی ہے۔ بھارتی صدر کیلئے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارتی جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان نے یہ فیصلہ کیا ،بھارت نےگزشتہ34روز سےکشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کررکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایامگربھارتی حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ کشمیر میں بربریت اور ظلم کا سماں ہے،عالمی تنظیموں سے بات ہو رہی ہے ،جنیوا جارہاہوں وہاں بھی مختلف ممالک کے رہنماؤں سے اس ضمن میں بات چیت ہوگی۔

بھارتی صدر رام ناتھ کوون  نے نو ستمبر سے آئس لینڈ ،سوئٹزرلینڈ  اورسلوانیہ کا دورہ کرنے کیلئے جاناہے۔ نو دن کے دورے پر بھارتی صدر تینوں یورپی ممالک کے ساتھ باہمی امور پر بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی فضائی حدود بند کرنے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، شاہ محمود


متعلقہ خبریں