وی سی یوایچ ایس کا مقبوضہ کشمیر جانے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ


لاہور:یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس)کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم نے مقبوضہ کشمیر جانے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطہ کر لیاہے۔

اپنے خط میں  ڈاکٹر جاوید اکرم نے استدعا کی ہے کہ انکے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں وہ صرف بیمار کشمیریوں کی مدد کیلئے کشمیر جانا چاہتے ہیں۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسرڈاکٹر جاوید اکرم نے مقبوضہ کشمیر جانے کیلئے بھارتی ہائی کمیشن میں فرسٹ سیکرٹری اشیش شرما سے ملاقات  بھی کی ہے۔

ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اور یو ایچ ایس کی جانب سے بھارتی فرسٹ سیکرٹری کو خط پیش کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انکا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے،وہ صرف بیمار کشمیریوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں  داخلے کی اجازت دے۔

وی سی یو ایچ ایس نے کہا کہ ڈاکٹر اور ادویات لے کر سرینگر جانا چاہتے ہیں، مریضوں کے علاج کیلئے لائن آف کنٹرول پار کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں نوجوان کی شہادت، ہنگامے پھوٹ پڑے


متعلقہ خبریں