پی ایس ایل کا پہلا ٹاکرا، ملتان سلطانز نے ٹاس جیت لیا


دبئی: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کا افتتاحی میچ گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئنز پشاور زلمی اور ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے قائد ہیں۔ زلمی اسکواڈ میں کامران اکمل(وکٹ کیپر)، محمد حفیظ، تمیم اقبال، حارث سہیل، ڈیوائن براوو، محمد اصغر، حسن علی، کرس جورڈن، وہاب ریاض، سعد نسیم، حماد اعظم، اینڈرے فلیچر، محمد عارف، خوش دل شاہ، شبیر رحمان، عمید آصف، ریکی ویسل، خالد عثمان، ابتسام شیخ، ثمین گل اور تیمور سلطان شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔ ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔

میگا ایونٹ کے لیگ میچز دبئی اور شارجہ کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔ پلے آف مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور فائنل میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ 25 مارچ کو کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں