اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی آرڈیننس کا مقصد پبلک سیکٹرکے اسپتالوں میں جدید تقاضوں کے مطابق اصلاحات لانا ہے۔
The MTI Act/Ordinance is to enable improved & modern management of public sector hospitals. This is NOT privatization but part of our public sector hospitals’ reform plan.The hospitals will remain Govt hospitals. Better managed hospitals will mean better facilities for patients.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 5, 2019
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کے حوالے سے خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اسپتال سرکاری ہی رہیں گے اوریہ آرڈیننس ہمارے اسپتالوں کے اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں بہتر انتظامات کی بدولت ہی مریضوں کو سہولتیں ملیں گی۔
گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی پنجاب کے سرکاری میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں کی نجکاری کی خبروں کی سختی سے تردید کی تھی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے تحت پنجاب کے کسی بھی میڈیکل ٹیچنگ اسپتال کی نجکاری کی گئی ہے اور نہ ہی کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ سے اسپتالوں کو صرف با اختیار بنا کر مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ایم ٹی آئی ایکٹ کے نام پرعوام کو گمراہ کرنے کی سیاست سے گریز کرنا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی شرپسند عناصر کو ایم ٹی آئی کے نام پر سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کے علاج معالجہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینگے۔