ہم نیٹ ورک کے بینر تلے بننے والی فلم ’’سپراسٹار‘‘ کی کامیابیوں کا سفر جاری

فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی سینما گھروں میں دھوم برقرار

کراچی: مومنہ اینڈ درید پروڈکشن ،ہم فلمز اور ہم نیٹ ورک کے بینرتلے بننے والی فلم ’’سپراسٹار‘‘ کا کراچی کے سینما گھر میں خصوصی شو ہوا۔ فلم کی کاسٹ کے اہلخانہ اور دوست احباب نے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھی۔

سینیئر اداکار ندیم بیگ نے پہلی بار فلم دیکھی اور اس کی کامیابی کو سب کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ہم نیٹ ورک کے بینرتلے بننے والی فلم ’’سپراسٹار‘‘ نے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ کاسٹ کے اہلخانہ اور دوست احباب کے لئے کراچی کے سینما گھر میں فلم کا خصوصی شو ہوا۔

مرکزی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ سینیئر اداکار ندیم بیگ کو ضد کر کے اپنے ساتھ فلم دیکھنے پر آمادہ کیا۔ ان کی والدہ نے بھی آج فلم دیکھی۔

فلم کے ہیرو بلال اشرف کا کہنا تھا کہ ندیم صاحب جیسے لیجنڈ اداکار کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

سینیئر اداکارہ ندیم بیگ نے فلم کو سب کی مشترکہ کاوش قرار دیا ۔اس موقع پر فلم بینوں کا کہنا تھا کہ ہر کردار نے اپنا رول بہترین طریقے سے نبھایا ہے۔

عیدالاضحی کے موقع پر ریلیز کے بعد سے ہم نیٹ ورک کے بینرتلے بننے والی فلم ’’سپراسٹار‘‘ کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: فلم ’’سپر اسٹار‘‘ کی سینما گھروں میں دھوم برقرار


متعلقہ خبریں