گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں جعلی عامل نے کالے جادو کا جھانسہ دے کر ملائیشین خاتون کو لوٹ لیا۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر جعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
جعلی عامل نے فیاض نے بلیک میجک کے نام سے انگریزی ویب سائٹ بنا رکھی ہے جس کے ذریعے لوگوں کو بے وقوف بنایا جاتا ہے۔ گھریلو پریشانیوں سے تنگ ملائیشین خاتون ازلینا نے ویب سائٹ کے ذریعے جعلی عامل فیاض سے رابطہ کیا اور اسے اپنے گھریلو مسائل سے آگاہ کیا۔
ملزم فیاض نے غیر ملکی خاتون کو کالے جادو کے ذریعے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور خاتون سے 20 لاکھ روپے ہتھیا لیے اور مزید رقم طلب کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں قومی احتساب بیورو اور بلوچستان پولیس کی مشترکہ کارروائی،جعلی نیب افسر گرفتار
متاثرہ خاتون ازلینا اور اس کے شوہر نے ملزم کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دی جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو بیٹے فہد سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔