سندھ میں پہلی ڈی این اے فرانزک لیب کا قیام


کراچی:پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں پہلی ڈی این اے فرانزک لیب کا قیام عمل میں آگیاہے۔ جدید سائنسی آلا ت سے مزین لیب میں ایک ماہ کے دوران تجزیات کئے جاسکیں گے۔ پولیس اہلکاروں اور تفتیشی افسران کو اس بارے میں تربیت  بھی دے دی گئی ہے۔

صوبہ سندھ نے دہشت گردی سمیت دیگر جرائم کی تفتیش میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ جامعہ کراچی کے مرکز برائے کیمیکل اور بیالوجیکل سائنسز کے تحت سندھ کی پہلی ڈی این اے فرانزک لیب قائم کردی گئی ہے۔

یہ منصوبہ سندھ فرانزک اتھارٹی کاحصہ ہے۔سپریم کورٹ کے احکاما ت پر پہلے مرحلے میں یہ لیب قائم کی گئی۔ سندھ حکومت نے فرانزک اورسیرولوجی لیب کےلیے22 کروڑروپے فراہم کئے ۔

پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر اشتیاق احمد  نے  ہم نیوز کو بتایا کہ لیب جدید سائنسی آلات سےمزین ہے جہا ں ایک ماہ میں سو تجزیا ت کئے جاسکتے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں دوسری قومی تجربہ گاہوں سے  بھی مددلی جاسکتی ہے۔

ڈاکٹر اشتیاق احمد کا کہنا تھا کہ ڈی این اےطاقتور ثبوت کےطورپرقانونی تحقیقات میں معاون ہوتاہے۔ پولیس اہلکاروں اور تفتیشی افسران کو اس بارے میں خصوصی  تربیت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: فرانزک لیب تین سال میں مکمل ہو گی، وزیراعلیٰ کوبریفنگ


متعلقہ خبریں