اسلام آباد: پاکستان میں سونے کی قیمت دو دن میں 1000 روپے اضافے کیساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ملک کے تمام صرافہ بازاروں میں آج سونا 900 روپے فی تولہ مہنگا ہوا۔
بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 90 ہزار رہی جو ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت بھی 770روپے اضافے کے بعد 77 ہزار160 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمت گزشتہ روز سو روپے اضافے کیساتھ 89 ہزار 100 روپے فی تولہ تھی جب کہ دس گرام سونا 1243 روپے اضافے سے 75 ہزار 917 روپے میں دستیاب تھا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 1450 روپے فی تولہ مہنگا ہوا تھا جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1243 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا۔