لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا، آدھے طلبہ فیل


لاہور بورڈ نے نویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاہے، کامیابی کا تناسب غیر تسلی بخش رہا،آدھے طلبہ فیل ہوگئے ، صرف باون فیصد طلبہ پاس ہوسکے۔ 

نویں جماعت کے امتحانات میں طلبہ کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی، کامیابی کا تناسب صرف باون فیصد رہا۔ دو لاکھ اکہتر ہزار چار سو سینتالیس طلبہ نے لاہور بورڈ کے زیر انتظام نویں جماعت کا امتحان دیا۔

امتحانات میں صرف ایک لاکھ اکتالیس ہزار تین سو پچاس طلبہ ہی کامیاب ہو سکے۔

سائنس گروپ میں کامیابی کا مجموعی تناسب اٹھاون فیصد رہا۔ انچاس فیصد طلباء کامیاب ہوئے جبکہ اڑسٹھ فیصد طالبات نے کامیابی سمیٹی۔

آرٹس گروپ میں کامیابی کامجموعی تناسب صرف چھتیس فیصد رہا۔ آرٹس مضامین کے ساتھ امتحان دینے والے صرف اکیس فیصد طلباء کامیاب ہوئے جبکہ طالبات کی کامیابی کا تناسب اڑتالیس فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا


متعلقہ خبریں