بگ بیش کیلئے مختلف ٹیموں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے رابطہ


میلبرن: آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی لیگ بگ بیش کے نئے سیزن کے لیے مختلف ٹیموں نے پاکستان کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق بگ بیش کے لیے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، محمد حسنین اور آل راؤنڈر فہیم اشرف سے ٹیموں نے رابطہ کیا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی سے معاہدہ کرنے میں مختلف ٹیموں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کرکٹ کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2020 میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد آسٹریلیا میں ہوگا اور وہاں کھیلنے کا تجربہ پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں