ڈیل اسٹین کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ڈیل اسٹین کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

فائل فوٹو


جنوبی افریقہ کے مایہ ناز تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹی 20 اور ایک روزہ کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں اس لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ ’’میری رائے میں ٹیسٹ کرکٹ کھیل کا بہترین ورژن ہے، جو آپ کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صلاحیتوں کو آزماتا ہے

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ٹیسٹ نہ کھیلنے کا تصور بہت مشکل ہے لیکن دوبارہ کبھی نہ کھیل پانے کی سوچ اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے لہٰذا اپنے باقی کیریئر میں ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 پر فوکس کروں گا۔

اسٹین نے 2004 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور آخری ٹیسٹ رواں سال فروری میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

یہ بھی پڑھیں انگلش ویٹالٹی ٹی ٹونٹی، بابر اعظم نے سب سے زیادہ رنز بنا لیے

ڈیل جنوبی افریقہ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اورکرکٹ کی تاریخ کے ٹاپ ٹین بولرز میں سے ایک ہیں۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا کے چیف ایگزیکٹو تھبنگ موروئے نے ڈیل اسٹین کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ وہ کرکٹ کے عظیم کھلاڑی ہیں۔


متعلقہ خبریں