پتوکی: وزیراعظم عمران خان نے پتوکی میں ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں متاثرہ خاندان کو فوری انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعظم نے انسپکٹر جنرل پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ ان کے دفتر نے مقتولہ صنم زہرا کی ضعیف والدہ سے براہ راست رابطہ بھی کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد شیرگڑھ روڈ پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے میاں بیوی اور بچی کو قتل کر دیا تھا۔
مقتولین میں 35 سالہ صفدر حسین انکی 30 سالہ بیوی صنم زہرہ اور پانچ سالہ عروہ بتول کرمانی شامل تھی، مقتولہ کی والدہ نے میڈیا پر وزیر اعظم سے انصاف کے لیے اپیل کی تھی۔
تفصیل یہاں پڑھیں : پتوکی میں فائرنگ سے تین افراد قتل
تفصیلات کے مطابق خاندان شیر گڑھ سے حبیب آباد آ رہا تھا کہ ملزمان نے گاڑی روک کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک سالہ معصوم بچی زندہ بچ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق صفدر کرمانی عرف سوہنے شاہ نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں۔