مالی سال 2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن

ایف بی آر کے نوٹس پر ایک لاکھ افراد نے اثاثے ظاہر کردیے | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: مالی سال 2018 کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری دن ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) ذرائع کا کہناہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 

ایف بی آر حکام کا کہناہے کہ گزشتہ سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 17 لاکھ تھی، اس سال ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیوحکام کا کہناہے کہ آج رات ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔

دوسری طرف ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے بوجھ کے باعث ایف بی آر کی ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔ ایف بی آر کی ویب سائٹ کا آئرس پورٹل کام نہیں کر رہا۔

یاد رہے کہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) شبرزیدی نے 8جولائی کو کہا تھا کہ 2018کے ٹیکس ریٹرن 2اگست فائل کرنے کی سہولت دیدی ہے، انہوں نے کہا سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن میں کرپشن تھی اس لیے سیلز ٹیکس کا نظام آہستہ آہستہ آٹومیشن کی طرف لے جائینگے اور اس میں انسانی عمل دخل کم کرینگے۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی نیا ٹیکس لگایا گیاہے۔ کوئی شخص نشاندہی کرے کہ ہم نے کونسا نیا ٹیکس لگایا ہے ۔ ہماری پالیسی تھی کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑا آسان طریقہ تھا ٹیکس بڑھانے کا کہ سیلز ٹیکس کو بڑھا دیا جائے مگر ہم نے ایسا نہیں کیا ۔

شبر زیدی نے کہا کہ فیصل آباد آنے کا مقصد زیرو ریٹنگ پر بات کرنا تھا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اس معاملے پر بہتر اور قابل قبول حل کی طرف جائیں۔ ہماری خامی ہے کہ ہم نے لوگوں کو صحیح طریقے سے آگاہی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیے: شہری دودن کے اندر ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں، چیئرمین ایف بی آر


متعلقہ خبریں