’والدین کی رضامندی نہیں ہوئی تو حسن علی شادی نہیں کریں گے‘


گجرانوالہ: فاسٹ بولر حسن علی کے بھائی نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور اگر والدین کی مرضی نہیں ہوئی تو شادی نہیں کریں گے۔

گجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم علی کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے اور والدین کی بہت عزت کرتا ہے اور ان کی رضامندی سے ہی سب کچھ ہوگا۔

حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا لگا کہ والدین کی مرضی نہیں تو وہ ان کی بات نہیں ٹالیں گے۔

مزید پڑھیں: ’اوئے پہلے دعا کر ہاں ہوجائے‘

صنم علی نے کہا کہ دونوں گھر والے آپس میں ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا ہے یا شادی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہونے والی بھابھی کیلئے لہنگے دیکھ رکھیں ہیں۔

اس سے قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ کے لیے گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ اسکیم میں گھر خرید لیا ہے۔

حسن علی شادی کے بعد اپنی اہلیہ شامیہ آرزو کو اسی گھر میں لے کر آئیں گے۔

نئے گھر میں نیا بستر، اے سی اور دیگر سامان بھی پہنچایا جاچکا ہے اور اپنی نگرانی میں مایہ ناز کرکٹر گھر کو سجا رہے ہیں۔

حسن علی نے نیا گھر ایک سال قبل خریدا ہے اور اسی میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔


متعلقہ خبریں