مریدعباس سمیت دوافراد کے قتل کا عینی شاہد دم توڑ گیا

https://urduhumnews.wpengine.com/latest/209805/

ٹی وی اینکر مریدعباس سمیت دوافراد کےقتل کا عینی شاہد ندیم جناح اسپتال میں دم توڑ گیاہے،مبینہ قاتل عاطف زمان کے ڈرائیورندیم نے گزشتہ ہفتے بیوی سے لڑائی کے بعد خودکشی کی کوشش کی تھی۔ 

نجی ٹی وی کے اینکر اینکر مرید عباس سمیت دوہرے قتل کیس میں پیشرفت یہ ہے کہ آج مبینہ قاتل عاطف زمان کاڈرائیوراورواقعہ کاعینی شاہد ندیم جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا ہے۔

24جولائی کو ندیم کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی جس کےبعد ڈرائیور ندیم کو آئی سی یو منتقل کردیا گیاتھااور وہ اسپتال میں زیر علاج تھا،ندیم کے بھائی نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ ندیم چھ ماہ سے عاطف زمان کا ڈرائیور تھا اوراس نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کی کوشش کی ۔

19جولائی کو ندیم نے فینائل پی کرخودکشی کی کوشش کی تھی ، تفتیشی ذرائع کےمطابق ندیم کو بیان کیلئےطلب کیا تھا لیکن وہ نہیں آیا۔ 12جولائی کو تحقیقاتی ذرائع کے مطابق ملزم عاطف کے ڈرائیور ندیم نے خبروں میں تحقیقات کے حوالے سے سنا اور خود بیان دینے پہنچاتھا۔

نو جولائی کوکراچی کےعلاقےڈیفنس میں اینکرمریدعباس سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس، ملزم کا اعتراف جرم سے انکار


متعلقہ خبریں