پتوکی میں فائرنگ سے تین افراد قتل


قصور؛ پتوکی کی شیر گڑھ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شوہر، ان کی اہلیہ اور آٹھ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

ہم نیوز کے مطابق فیملی گاڑی پر شیر گڑھ سے حبیب آباد آرہی تھی کہ ملزمان نے گاڑی روک کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک سالہ معصوم بچی زندہ بچ گئی ہے۔

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے پتوکی میں تین افراد کے اندوہناک قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) قصور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ہدایت جاری کی ہے کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب واقعے کے بعد ڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) پتوکی اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ان افراد کو پرانی رنجش کی بنیاد پر قتل کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں