فلم ‘سپر اسٹار’ کے ستارے لاہور میں

فلم 'سپر اسٹار' کے ستارے لاہور میں

فائل فٹو


لاہور: مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز اور ہم فلمز کی شراکت سے بننے والی فلم سپر اسٹار کے ستارے تشہیری مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں۔

مقامی شاپنگ مال میں فلمی ستاروں کو اپنے درمیان دیکھ کر شائقین کا رش لگ گیا اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

فلم سپر اسٹار کی ہیروئن ماہرہ خان کو اپنے درمیان دیکھ کر مداح خوشی سے دیوانے ہو گئے اور سیلفیوں کی فرمائش کرتے رہے۔

ہیرو بلال اشرف کو بھی مداحوں نے گھیرے رکھا اور ڈانس کی فرمائشں کی گئی۔

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار عید الاضحی پر نمائش کے لیے پیش کی جائے جس کی تشہیر ملک کے بڑے شہروں میں جاری ہے اور مداحوں کی جانب سے مثبت ردعمل بھی دیکھا جا رہا ہے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے لاہور کے مقامی مال میں موجود شائقین نے کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے اور امید کرتے ہیں ماضی کی طرح اس عید پر بھی مومنہ اینڈ درید پروڈکشنز کی طرف سے پاکستانیوں کو اچھی فلم  دیکھنے کو ملے گی۔

مداحوں نے حال میں ریلیز ہونے والے گانے’نوری‘ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہرہ خان نے عمدہ پرفارمنس دکھائی ہے۔

فلم کے ٹریلر اور ریلیز ہونے والے تین گانوں کو بھی شائقین نے سراہا اور کہا کہ عید الاضحی پر وہ خاندان کے ساتھ ماہرہ کی نئی فلم دیکھنے ضرور جائیں گے۔

شاپنگ مال میں موجود لوگوں نے #DanceLikeNoori چیلنج پورا کرنی کی کوشش بھی کی۔ فلم کی تشہیری مہم میں مرکزی کرداروں سمیت ٹیم کے دیگر لوگ بھی موجود تھے۔


متعلقہ خبریں