جنسی جرائم کے الزامات پر امریکی گلوکار گرفتار


گریمی ایوارڈ یافتہ معروف امریکی گلوکار آر کیلی کو نیو یارک پولیس نے جنسی جرائم کے الزامات پر گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ گلوکار 13 الزامات کا سامنا کررہے ہیں اور انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ان پر اس سے قبل بھی اسی نوعیت کے الزامات لگتے رہے ہیں تاہم انہوں نے ان کی تردید کی ہے۔ 2008 میں ان پر بچوں کی فحش فلمیں بنانے کا الزام لگایا گیا کہ تاہم عدالت نے انہیں الزامات سے بری کردیا تھا۔

کیلی کے وکیل نے اسٹیو گرین برگ نے گرفتاری کی تصدیق کردی تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

معروف گلوکار پر 13 سے 16 سالہ بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور ان کی فخش تصاویر بنانے کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بچوں کے ساتھ ہونے والے ان واقعات کی نشاندہی ایک ’جے پی‘ نامی شخص نے کی ہے جس کے مطابق یہ واقعات مئی 2009 سے جنوری 2010 کے درمیان ہوئے۔

اگر کیلی پر یہ الزامات ثابت ہوجاتے ہیں تو انہیں 30 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں