نیب میں حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کا جواب جمع

نیب میں حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد کا جواب جمع

فوٹو: فائل


لاہور: حمزہ شہباز کے خلاف عائشہ احد نے نیب لاہور میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں زیر تفتیش کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے نیب لاہور میں حمزہ شہباز کے خلاف کیس میں اپنا بیان جمع کرا دیا۔

عائشہ احد ملک نے اپنے وکیل کے ذریعے تحریری جواب نیب لاہور میں جمع کرایا۔

عائشہ احد نے نیب کو جواب دیا کہ نیب لاہور نے ماڈل ٹاون میں موجود جس پلاٹ سے متعلق جواب طلب کیا ہے اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھوں گی، عائشہ احد کا بیان ریکارڈ

نیب نے عائشہ احد سے سوال کیا کہ آپ کے والد ملک عبدالاحد نے ماڈل ٹاؤن سوسائٹی میں موجود پلاٹ نمبر نائن بی 2014 میں محمود الحسن بٹ کو منتقل کیا تھا ؟ نیب لاہور حمزہ شہباز شریف کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے اور ہمیں شک ہے کہ ماڈل ٹاؤن کا پلاٹ بھی منی لانڈرنگ سے خریدا گیا۔

عائشہ احد نے نیب کو جواب دیا کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی سے متعدد بار پلاٹ کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا لیکن سوسائٹی انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی۔ انہوں نے نیب کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نیب اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سوسائٹی سے ریکارڈ حاصل کرے اور ہمیں بھی ریکارڈ کی تفصیل مہیا کرے۔


متعلقہ خبریں