مکی آرتھر کی خدمات اب کون لینا چاہتا ہے؟

ملکی آرتھر کی خدمات اب کون لینا چاہتا ہے؟

فائل فوٹو


سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی خدمات لینے کے لیے سوچنا شروع کر دیا ہے۔

مقامی میڈیا کےمطابق ٹیم کی کارکردگی میں نکھار لانے کے لیے پاکستانی کوچ کے ساتھ پال فیبرائس کا نام بھی زیر غور ہے۔ پال فیبرائس اس سے قبل بھی سری لنکن بورڈ کو اپنی خدمات فراہم کرتے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مکی آرتھر سمیت اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے ساتھ ورلڈکپ2019 تک کا معاہدہ کیا تھا۔

قومی ٹیم ورلڈکپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے لیکن پی سی بی نے کوچنگ اسٹاف سمیت کسی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی اور وہ پہلے ہی مرحلے سے باہر ہو گئی تھی۔ اہم ٹورنامنٹ میں ناکامی کے بعد اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ کو ہٹا دیا جائے گا۔

ایک برطانوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی کو ہر لحاظ سے پرکھا اور اگلے 4 سال کو ذہن میں رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے ان میں کپتان کی تقرری بھی شامل ہوگی۔


متعلقہ خبریں