میجر جنرل خاور رحمان کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی


راولپنڈی: میجر جنرل خاور رحمان کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل خاور رحمان کو سرجن جنرل آف پاکستان آرمی بنا دیا گیا ہے، خاور رحمان کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

تین ماہ قبل اپریل میں پاک فوج کے 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی۔

بریگیڈیئر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر، بریگیڈیئر اظہر وقاص اور بریگیڈیئر عاکف اقبال ترقی پانے والوں میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

ان کے علاوہ بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل امین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک اور بریگیڈیئر محمد عامر مجید کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز کو بھی ترقی دی گئی تھی جن میں بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرف رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سید، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک، بریگیڈیئر عامر اکرام، بریگیڈیئر، شاہد حمید چوہدری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور بریگیڈیئر افشین اقبال شامل تھے۔


متعلقہ خبریں