کشمیر میں برہان وانی کی تیسری برسی: وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

کشمیر میں برہان وانی کی تیسری برسی: وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر میں حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے۔ اس موقع پرپوری وادی میں ہڑتال کے سبب سڑکوں پر سناٹا ہے اور نظام زندگی پوری طرح مفلوج ہے۔

قابض بھارتی افواج نے سیکیورٹی کے نام پر وادعلاقے کے حالات سے دنیا کو بے خبر رکھنے کے لیے اپنے روایتی ہتھکنڈے کے طور پر انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کردی ہیں۔ی چنار کو ’فوجی چھاؤنی‘ میں تبدیل کردیا ہے اور جگہ جگہ چوکیاں قائم کرکے گشت بڑھا دیا ہے جب کہ علاقے کے حالات سے دنیا کو بے خبر رکھنے کے لیے اپنے روایتی ہتھکنڈے کے طور پر انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کردی ہیں۔

مقبوضہ وادی کشمیر میں حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے والی تنظیموں نے ہرتال کی کال دینے کے ساتھ ساتھ مظاہروں کا اعلان بھی کررکھا ہے۔

ماضی میں اس موقع پر بھارت کی قابض سیکیورٹی فورسز اور بے گناہ نہتے کشمیریوں کے درمیان ہمیشہ جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں معصوموں نے اپنی جانوں کی بازی ہاری ہے اور یا پھر وہ زخمی ہوکر اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی حکام نے کولگام سمیت چار اضلا ع میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز معطل کی ہیں جب کہ جموں کو سری نگر سے ملانے والی اہم شاہراہ پر بھی سیکیورٹی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

برہان وانی کی دوسری برسی، کشمیر میں مکمل ہڑتال، مظاہرے

اسکول ہیڈ ماسٹر کے صاحبزادے برہان وانی کا تعلق ضلع پلوامہ کے علاقے ترال سے تھا۔ آٹھ جولائی 2016 کو برہان وانی کو دو ساتھیوں سمیت قابض بھارتی افواج نے شہید کردیا تھا۔ ان کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے صورتحال قابو میں کرنے کے لیے دو ماہ تک کرفیو نافذ کیا تھا۔

عالمی مبصرین کے مطابق برہان وانی کی شہادت نے علاقے کے نوجوانوں میں حق خود ارادیت کے حصول کی خاطر ایک نئے جذبے کو جنم دیا اور جاری تحریک مزاحمت میں ایک نئی روح پھونکی تھی۔

برہان وانی کے چھوٹے بھائی خالد کو بھی اس سے قبل قابض بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ برہان وانی دنیا سے چلے گئے لیکن عوام کے دلوں میں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر: کاروبار زندگی معطل، سڑکوں پرسناٹا

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے مقبوضہ کشمیر میں آج بھی مکمل ہڑتال ہے۔

چیئرمین تحریک حریت جموں و کشمیر محمد اشرف صحرائی نے برہان وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی شہادت نے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے ایک نئے جذبے کو جنم دیا ہے۔

انہوں نے سری نگر میں جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ بھارت اندھی ریاستی طاقت کا استعمال کرکے کبھی بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک کو دبا نہیں سکے گا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اشرف صحرائی نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارت کو طاقت کے اندھے استعمال سے روکے اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق انہیں حق خود ارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

مقبوضہ کشمیر سے تعقل رکھنے والے شبیر احمد شاہ، شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر، امتیاز احمد، غلام نبی وار، غلام نبی وسیم اور اسلامی تنظیم آزادی کے ترجمان سمیت دیگر نے بھی برہان وانی کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔


متعلقہ خبریں