شعیب کو الوداعی میچ کس نے نہیں کھلایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

شعیب کو الوداعی میچ کس نے نہیں کھلایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایک روزہ الوداعی میچ کیوں نہیں کھلایا گیا؟ یہ وہ سوال ہے جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے طول و عرض میں پوری شدت سے پوچھا جارہا ہے لیکن اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے مگر ’ہم نیوز‘ اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر لے آیا ہے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلانے کے حوالے سے کوچ مکی آرتھر اور سینئر کھلاڑیوں میں باقاعدہ ’جھڑپ‘ ہوئی۔

شعیب ملک کا 20 سالہ کریئر اختتام کو پہنچا

ذرائع کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی تجویز تھی کہ شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلایا جائے لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس کی شدید مخالفت کی اورانہیں میچ نہ کھیلنے دیا۔

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان اس ضمن میں طویل اور گرما گرم بحث ہوئی کیونکہ وہ پیش کردہ تجویز کے سخت مخالف تھے۔

کھیلوں کی دنیا کا معروف طریقہ ہے کہ جب بھی اسٹار کھلاڑی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہے تو اسے الوداعی میچ کھلا کر رخصت کیا جاتا ہے۔ ریٹائر منٹ لینے والے کھلاڑی کو پورا اسٹیڈیم بھی تالیوں کی گونج میں الوداع کہتا ہے جس کی وجہ سے وہ میچ اس کی زندگی کا یادگار میچ قرار پاتا ہے۔

ورلڈ کپ 2019 کیریئر کا آخری ورلڈ کپ ہو گا، شعیب ملک

بدقسمتی سے پاکستان میں اس حوالے سے تاریخ کچھ زیادہ شاندار نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر قومی کھلاڑیوں کو الوداعی میچ نہیں کھلایا گیا بلکہ ان کی رخصتی کو بھی متنازعہ بنایا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک نے ورلڈ کرکٹ کپ کے آغاز پر ہی کہہ دیا تھا کہ ایک روزہ میچوں کے حوالے سے یہ ان کا آخری ایونٹ ہے۔

شعیب ملک نے شریک سفر کے طور پر بھارت سے تعلق رکھنے والی دنیائے ٹینس کی سپر اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کا انتخاب کیا اور اب وہ زیادہ تر اپنے خاندان کے ہمراہ دبئی میں وقت گزارتے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا بھی ہے۔


متعلقہ خبریں