وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے گزشتہ شب کیے گئے خطاب پر ردعمل میں کہا ہے کہ خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوؤں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟
خود کو بھٹو کا جانشین کہنے والے بچوں کی طرح آنسو بہا رہے تھے۔اپنے آنسوؤں کا حساب مانگنے والے سندھ کے غریبوں اور بچوں کے خون کے آنسوؤں اور آہوں کا حساب کب دیں گے؟سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتی؟
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 22, 2019
انہوں نے کہا کہ سندھ اور لاڑکانہ کے ایڈز میں مبتلا معصوم بچوں کی سسکیاں آپ کو سنائی کیوں نہیں دیتی؟صوبہ سندھ کو موئن جو دڑو اور آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے مسترد کیا ہے۔
صوبہ سندھ کو موءنجودڑو اور آثار قدیمہ کے کھنڈرات میں تبدیل کرنے والوں کو پاکستان کے عوام نے مسترد کیا ہے۔سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 22, 2019
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے معزز جج کے ریمارکس سندھ حکومت کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہیں،بلاول صاحب عمران خان پر سیخ پا نہ ہوں۔ آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جن کے گھر جاکر آپ ضیافتیں اڑاتے ہیں۔
بلاول صاحب عمران خان پر سیخ پا نہ ہوں۔ آپ کے والد پر مقدمات انہوں نے بنائے جن کے گھر جاکر آپ ضیافتیں اڑاتے ہیں۔عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اور عملداری کو یقینی بنا رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 22, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان میں قانون کے یکساں اطلاق اور عملداری کو یقینی بنا رہے ہیں،ابو کی کرپشن بچانے کے لئے آپ کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ جیت رہا ہے۔
ابو کی کرپشن بچانے کے لئے آپ کی دھمکیاں اور غصہ ثابت کرتا ہے کہ عمران خان کا بیانیہ جیت رہا ہے۔سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں،کرپشن سے ناطہ توڑیں ورنہ سندھ تک محدود ہوئی جماعت کو چند اضلاع میں بھی کوئی نہیں پوچھے گا۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 22, 2019
یہ بھی پڑھیے:عمران خان اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں، بلاول
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کا نام لیے بغیر مشورہ دیا کہ سندھ میں اپنی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں،کرپشن سے ناطہ توڑیں ورنہ سندھ تک محدود ہوئی جماعت کو چند اضلاع میں بھی کوئی نہیں پوچھے گا۔