امریکی بحری جہاز کی پاکستان آمد


کراچی:امریکہ کا بحری جہاز میسن پاکستان کےدورے پر کراچی کے ساحل پر لنگر انداز ہوگیاہے۔ کراچی آمد پر پاک بحریہ کی طرف سے جہاز کا روایتی انداز میں استقبال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے جہازوں کے عملے کے درمیان پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال سمیت مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ممالک کی بحری افواج سمندر میں آزادانہ تجارتی نقل و حمل اور خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں کوشاں ہیں۔ علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ 2004سے کولیشن میری ٹائم کمپیئن(CMCP)میں سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ  پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کا آغازبھی کیا جس کا مقصد خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:  پی این ایس خیبر کا بحرین کی بندرگاہ میناسلمان کا دورہ

پاک بحریہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی بحری جہاز کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات مستحکم اور مضبوط ہو نگے۔


متعلقہ خبریں