ہرنائی: دہشت گردوں کے حملے میں دو ایف سی اہلکار شہید

ہرنائی: دہشت گردوں کے حملے میں دو ایف سی اہلکار شہید

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایف سی کے دو اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہدا میں 23 سالہ سپاہی یار محمد اور 19 سالہ سپاہی مہتاب خان شامل ہیں۔

سپاہی یار محمد کا تعلق ضلع کچھ اورسپاہی مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے ہے، دونوں اہلکار عید پرسیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لورالائی آپریشن، 2 خودکش حملہ آور سمیت 4 دہشت گرد ہلاک


متعلقہ خبریں