عامر مکمل فٹ، ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کیلئے دستیاب


لندن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے فاسٹ بولر محمد عامر مکمل طور پر فٹ ہیں اور کل ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

ناٹنگھم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹیم حالیہ میچز میں شکستوں کا تسلسل توڑے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ کون سی ٹیم جیتے گی؟ ماہرین کی رائے

’ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکستوں کے تسلسل کو توڑیں گے۔‘

پاکستانی کپتان نے کہا کہ لگ یہی رہا ہے کہ کل ٹاس جیت کر ہر کپتان پہلے بولنگ کرے گا تاہم اگر پہلے بیٹنگ کرنی پڑی تو کوشش ہو گی کہ 300 سے زیادہ رنز کریں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں وکٹیں ضرور مختلف ہوں گی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران وہ پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے تاہم اگر اختتامی اوورز میں بیٹنگ کرنا پڑی تو بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی ممکن ہے۔

پاکستانی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بیٹنگ بری نہیں، انگلینڈ اور پاکستان کے کھیلنے کا انداز مختلف ہے۔


متعلقہ خبریں