مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان شہید


مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے ایک اور نوجوان شہید ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیری نوجوان کو امیش پورہ کے علاقہ میں گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔

سری نگر میں قابض بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین کے خلاف اندھا دھند طاقت کا استعمال کیا۔

بھارتی فوج نے مظاہرین کے خلاف پیلٹ گنوں اور آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں چھ کشمیری زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، اپریل میں 13 کشمیری شہید

ضلع بڈگام میں گھر گھر تلاشی کے دوران قابض بھارتی فوج نے تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

کشمیری نوجوان کی شہادت کے سوپور میں خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر میں 13 افراد کو شہید کیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے اپریل میں 13 مظلوم کشمیریوں کو فائرنگ اور تشدد کر کے شہید کر دیا جب کہ حریت رہنماؤں سمیت 182 بے گناہ کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 17 فروری کی درمیانی رات سینکڑوں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلواما کے گاؤں پنگلان میں دھاوا بولا اور 18 گھنٹوں کی کارروائی میں 4 کشمیری شہید اور متعدد گھر تباہ کر دیے گئے جب کہ اس دوران 120 کشمیری آنسو گیس اور قابض فوج کے تشدد سے ذہنی مریض بن گئے۔


متعلقہ خبریں