‘شاہد خاقان کی میری پارٹی میں واپسی کی خواہش سے لاعلم ہوں’


ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مجھے علم نہیں شاہد خاقان عباسی نے میرے لیے پارٹی میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت پی ایم ایل این کا باقاعدہ حصہ نہیں ہوں۔ بلدیاتی نظام سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ موجودہ حکومت بلدیاتی ادروں کو کام نہیں کرنے دے گی لیکن بلدیاتی اداروں کو اس طرح گھر نہیں بھیجا جاسکتا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے خلاف عدالتی جنگ لڑی جائے گی، حکومت صرف رائے عامہ سے بچنا چاہتی ہے جو اسوقت ان کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان غیر روایتی وزیر اعظم بنیں، چوہدری نثارکا مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی بہت ساری ہدایات ہم نے نہیں مانی تھیں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قرضہ حاصل کرنے کی دوڑ میں سب سے آگے نکل گٸی ہے۔

چوہدری نثار علی نے کہا کہ چھ سات ارب ڈالر سے کتنا عرصہ معیشت کو سنبھالا جا سکتا ہیں، آئی ایم ایف خود مختار ادارہ نہیں ہے، ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف سیاسی ادارے ہیں۔


متعلقہ خبریں