اسلام آباد: تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات اور خوبرو اداکارہ زارہ نور کی آنیوالی فلم’چھلاوا‘ کے ٹریلر نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔
پاکستانی فلم’چھلاوا‘ کے ٹریلر کو اب تک 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینیت بنے گی۔ اس فلم میں مہوش حیات زویا رفاقت چوہدری کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کےمد مقابل اظفر رحمان سمیر کا کردار ادا کریں گے۔
مہوش حیات اور اظفر رحمان کی خوبصورت کیمسٹری نے شائقین کے دل جیت لیے ٹیزر کے بعد ٹریلر کو بھی کافی پذیرائی مل رہی ہے۔ وجاہت رؤف کی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’چھلاوا‘‘میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کے علاوہ اداکارہ زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اورعدنان شاہ بھی شامل ہیں۔
فلم ’چھلاوا‘ کے 3 منٹ اور 21 سیکنڈ کے ٹریلر میں خوبرو اداکارہ زارہ نور بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں، فلم کے اختتام میں مہوش حیات اور اصفر رحمان کی جدائی کی وجہ سے ایکشن اور سسپنس بھی دکھایا گیا ہے۔
ٹریلر دیکھ کر کہانی سمجھنا مشکل ہے تاہم فلم میں شادی کے مناظر، جذباتی سین، کامیڈی اور مہوش حیات کے آئٹم نمبر سمیت وہ تمام مصالحہ موجود ہے جو ایک کمرشل فلم کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔
فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے سچے پیار کی تلاش ہے۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ مہوش حیات کی شادی مرضی کے بغیر ہورہی ہے، مہوش حیات اظفر رحمان سے محبت کرتی ہیں اور اظفر رحمٰن اپنے دوست کے ساتھ مہوش حیات کے والد کو منانے کراچی سے پنجاب آتے ہیں۔
So one of life's apparent great mysteries solved – what I would be looking for in a husband if I was to get married. If @LeoDiCaprio wants to DM me, I am all ears… 💁🏻♀️🙈https://t.co/O7YDDdMBdn
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 18, 2019
مہوحیات نے ٹویٹ کیا ہے ’چلو زندگی کا ایک مسئلہ تو حل ہوا کہ اگر میں نے شادی کی تو دلہن کے لباس میں کیسی لگوں گی‘۔
The trailer for our upcoming film “Chhalawa” is Out ! ❤️🤩🥳
Releasing on Eid Ul Fitr
@OfficialyAzfar @wajahatrauf @ZaraNoorAbbas asadsidofficial aashirwajahat @shaziawajahat mohsin.jaaz mehmoodaslamofficial… https://t.co/PV3lMakkse— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 22, 2019