نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،امجد شعیب


اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ نسلی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام نیوز لائن میں گفتگو کرتے ہوئےامجد شعیب نے کہا کہ ہمیں ہمت اور حوصلے کے ساتھ ان حالات کا سامنا کرنا ہے۔ اس وقت بھارت جو کرسکتا ہے وہ یہ ہے کہ اوہ افغانستان کی سر زمین اختیار کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کاموں میں کئی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہوتی ہیں۔ سی پیک کے خلاف کئی قوتیں کام کررہی ہیں۔ بلوچستان کو غیر مستحکم رکھنے کی کوشش کی جاسکتی ہیں۔

امجدشعیب نے کہا کہ حکومت کے پاس عام قانون سازی کے لیے اکثریت نہیں ہے تو یہ اٹھارہویں ترمیم کو کیسے چھیڑسکتے ہیں، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیراس معاملے پرکوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔

عدالتی نظام میں اصلاحات تک فوجی عدالتیں ضرورت ہیں،انوارالحق کاکڑ

سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا نہیں کے بلوچستان میں دہشت گردوں کی جڑیں مضبوط ہوگئی ہیں۔ جیسےآج کے واقعات ہوئے اس طرح کی چیزوں کا ہمیں آگے بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انوار الحق کاکڑنے کہا کہ فوجی عدالتیں مسئلے کا مستقل حل نہیں ہیں لیکن جب تک عدالتی نظام میں اصلاحات نہیں ہوتیں اس پر سب کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کی تبدیلی کے حوالے سے ہم نے کوئی بات نہیں سنی، اگر تبدیلی کے حوالے سے بحث ہوتی ہے اس کا آغاز پارلیمنٹ سے ہی ہوگا۔

فوجی عدالتوں کے معاملے پرحکومت اوراپوزیشن کو تعاون کرنا چاہیے،احتشام امیرالدین

ماہر قانون بیرسٹراحتشام امیرالدین نے کہا کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی کے جو حالات دیکھیے ہیں وہ بیان کرنا مشکل ہے۔ اگر اس صوبے کو اس کے حقوق دیئے جاتے تو آج صورت حال یہ نہ ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کس کو فکر ہے بلوچستان کی۔ جب تک اس کے مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی نہیں کی جائے گی تو صورت حال یہی رہے گی۔

بیرسٹر احتشام امیرالدین نے کہا کہ اگرکوئٹہ میں نوگوایریاز ہوں، خودکش حملے ہوں تو ہمیں ماننا چاہیے کہ وہاں مسائل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عدالتوں میں فیصلوں میں بہت تاخیر ہوتی ہے،عام کیسز میں فیصلے نہیں ہوپاتے تو دہشتگردوں کوسزا دینا بہت دورکی بات ہے۔

احتشام امیر الدین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فوجی عدالتوں کی ضرورت ہے،اس معاملے میں حکومت اوراپوزیشن کو تعاون کرنا چاہیے۔

پروگرام میں بلوچستان کے حالات پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوارالحق کاکڑ اور بیرسٹراحتشام امیرالدین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جس پرمیزبان نے بریک لے لی۔


متعلقہ خبریں