جتنا وقت مانگا دیا لیکن حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے،چوہدری منظور 


اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا کہ حکومت نے جتنا وقت مانگا دیا لیکن حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے۔ اب مزید وقت نہیں دیا جاسکتا۔

ہم نیوز کے پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک طرف احتجاج ہوگا۔ مسئلہ کیا ہے اومنی گروپ والے بتائے گا۔ منظور چوہدری نے کہا کہ جو بھی اتحاد ہوگا وہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم احتساب کا منیڈیٹ لے کر آئے ہیں تو احتساب تو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نیب پر تحفظات ہیں۔ جو مقدمات بنائے وہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک دوسرے کے خلاف بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ کرپشن بالکل ختم ہوگئی لیکن اس کا اسکیل کم ہوگا۔ پہلی حکومت ہے جو غریب کا سوچ رہی ہے۔

نیب کی کارروائیوں سے ہمیں سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ نے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ انتخابات کے وقت ہی کرپشن کے الزامات یا ان کے فیصلے ہوتے ہیں۔ جو ہمارا نقصان ہوا وہ سب تاریخ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کی کارروائیوں سے ہمیں سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا لیکن اب ہمیں آگے بڑھنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کے مسائل پر سیاست کرنی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ اگر ہم نے حکومت کو مزید وقت دیا تو عوام ہمارا محاسبہ کرے گی۔

پوری قوم طویل عرصے سے کرپشن کا سامنا کررہی ہے،شاہ خاور

ماہر قانون شاہ خاور نے کہا کہ پوری قوم طویل عرصے سے کرپشن کا سامنا کررہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اداروں کے پاس ان کی تحقیقات کے لیے کتنی مہارت ہے۔

چئیرمین نیب کسی نجی وکیل کو پرسیکیواٹر کے طور پر منتخب کرسکتے ہیں۔ کیس کے لیول کے ماہر وکیل کو منتخب کرنے کی اجازت ہے۔

بلوچستان دہشت گردی کی زد میں

بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ دونوں واقعات کے تانے بانے ایک ہی جگہ سے ملتے ہیں اور اس کی دوڑیں ہلانے والا ایک ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  دہشت گردوں کی کوشش ہے کہ بلوچستان میں استحکام نہ رہے۔

صوبائی وزیر عبد الخالق ہزارہ نے کہا کہ ہماری طرف سے ہمیشہ امن کا پیغام دیا گیا ہے۔ سوال یہ نہیں کہ کون ٹارگٹ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ ہم بلوچستان کو ترقی کی جانب لے جانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن دشمنوں کی کوشش یہ ہے کہ یہاں بسنے والے قوموں کو آپس میں لڑایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ہوجائے تو حالات میں بہتری آئے گی۔


متعلقہ خبریں