میاں منظور وٹو کو بھی نیب کا بلاوا آگیا



لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما میاں منظوروٹو کو قومی احتساب بیورو(نیب) نے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں منظوروٹو کو بھی نیب  کا بلاوا آگیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی  پر 400 سے زائد غیر قانونی تقرریوں کا الزام ہے۔ میاں منظور وٹو کو 23 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے منظور ووٹو پہلے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل تھے تاہم 2018 میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

اس وقت نیب کی جانب سے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس سلسلے میں ایک کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سزا بھی کاٹ رہے ہیں تاہم آج کل وہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری کسی ریلیف کے مستحق نہیں، نیب کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کو سترہ اپریل تک عبوری ضمانت دے رکھی  ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہیں نیب میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا تھا۔

نیب اسی کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب کو گرفتار کرنے کے لیے دو مرتبہ ان کے گھر پر چھاپہ  بھی مار چکی ہے۔ عدالت نے نیب کو حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کرنے کا پابند کیا ہے۔

حمزہ شہباز اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ  دو کرپشن کیسز میں ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست ضمانت لیکر10اپریل کو لاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے ۔

جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پر مشتمل بنچ نے حمزہ کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

حمزہ شہباز نے نیب کے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی سکینڈلز میں عبوری ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کی تھیں۔

حمزہ شہباز شریف نے عبوری ضمانت کیلئے الگ لگ درخواستیں دائر کیں۔


متعلقہ خبریں