اٹک: ٹریفک حادثہ، چار جاں بحق سات کی حالت تشویشناک

فتح جنگ روڈ پر ٹریفک حادثہ : چار جاں بحق 10 زخمی

اٹک: فتح جنگ روڈ پرڈمپر اور مسافر وین میں تصادم ہو گیا ہے۔ ٹریفک حادثے کے باعث چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ہیں جب کہ دس زخمی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال فتح جنگ منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق تشویشناک حالت میں مبتلا زخمیوں کو فوری طور پر راولپنڈی کے اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں اعلیٰ حکام کو معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری سے موڑ کاٹنے کے دوران پیش آیا ہے۔


متعلقہ خبریں