حیدرآباد: کوٹری ریلوے پھاٹک کے قریب واقع قبرستان میں کریکر دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیلا۔
ہم نیوز کے مطابق حکام نے دھماکے کی تصدیق کی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ نے کریکر دھماکے کے بعد بتایا ہے کہ دو بم ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید دیسی ساختہ بموں کی بھی اطلاع ہے جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دو دیسی ساختہ بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔
رینجرز اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر پورے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور صبح علاقہ کلیئر قرار دے دیا۔