شجاع آباد: ٹی ایم اے ملتان کے دو ملازمین زہریلی گیس سے ہلاک

شجاع آباد: ٹی ایم اے ملتان کے دو ملازمین زہریلی گیس سے ہلاک

شجاع آباد: سیوریج لائن کی صفائی کرنے والے ٹی ایم اے ملتان کے دو ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملازمین کی ہلاکت دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایک ملازم کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو ادارے کے اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے فوری طور پراسپتال منتقل کردیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملازمین کی ہلاکتیں زہریلی گیس کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق یونین کونسل مٹوٹلی میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران ٹی ایم اے ملتان کے دو ملازمین دم  گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہلاک شدگان کی شناخت جمال دین اوراکمل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چیئرمین ضلع کونسل ملتان نے صفائی کے لیے عملہ بھجوایا تھا۔

ہم نیوز کے مطابق واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد اور علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ازخود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔


متعلقہ خبریں