پاک فوج کے 40 بریگیڈیئرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس میں بریگیڈیئرز کو میجر جنرل عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق40  آرمی آفیسرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

بریگیڈیئر کمال اظفر، بریگیڈیئر محمد علی خان، بریگیڈیئر محمد کاشف آزاد، بریگیڈیئر ماجد جہانگیر، بریگیڈیئر اظہر وقاص اور بریگیڈیئر عاکف اقبال ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ بریگیڈیئر عمر احمد بخاری، بریگیڈیئر محمد احسن خٹک، بریگیڈیئر عنایت حسین، بریگیڈیئر عادل امین، بریگیڈیئر محمد حسن خٹک اور بریگیڈیئر محمد عامر مجید کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز کو بھی ترقی دی گئی ہے جن میں بریگیڈیئر احسن الطاف، بریگیڈیئر سید نصرف رضا، بریگیڈیئر کرامت حسین شاہ بخاری، بریگیڈیئر فرخ سید، بریگیڈیئر قدرت اللہ ملک، بریگیڈیئر عامر اکرام، بریگیڈیئر، شاہد حمید چوہدری، بریگیڈیئر محمد قاسم بٹ، بریگیڈیئر فرحان طیب اور بریگیڈیئر افشین اقبال شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں