ہنزہ: پاک چین سرحد تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھل گئی

ہنزہ: پاک چین سرحد تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھل گئی

ہنزہ: پاک چین سرحد چار ماہ کی بندش کے بعد تجارت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی۔

ہم نیوز کے مطابق تجارتی سرگرمیوں کے لیے دوبارہ کھولی جانے والی پاک چین سرحد پر ڈی جی این سی بریگیڈیئر اقبال عاصم نے سست گوجال پر پرچم کشائی کی۔

پاک چین سرحد کھولے جانے پر سست سے پہلی گاڑی ایک غیر ملکی سمیت سات مسافروں کو لے کر چین روانہ ہوگئی۔

موسم سرما میں سخت سردی اور شدید برفباری کے باعث پاک چین سرحد چار ماہ کے لیے بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہرقسم کا ٹریفک معطل ہوجا تا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ کی بلندی پہ خنجراب ٹاپ پر واقع پاک چین سرحد تجارتی مقاصد کے تحت کھولی گئی ہے۔ سرحد کے دونوں اطراف بارڈر کو کھولنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں۔


متعلقہ خبریں