5:50 AM , 15 May 2025
ہم نیوز
Live
LIVE
  • تازہ ترین
  • پی ایس ایل
  • پاکستان
  • دنیا
  • معیشت
  • کھیل
  • تعلیم
  • صحت
  • فوڈ
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • پروگرام
  • وڈیوز
  • لائیو
  • تازہ ترین
  • پی ایس ایل
  • پاکستان
  • دنیا

جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری، بلاول نے جواب جمع نہیں کرایا

April 1, 2019
فیضان خان
جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری، بلاول نے نیب میں جواب جمع نہیں کرایا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی احتساب بیورو (نیب) میں جواب جمع نہیں کرایا۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو یکم اپریل تک نیب راولپنڈی میں جواب جمع کرانا تھا تاہم دونوں رہنماؤں نے جواب جمع نہیں کرایا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی رہنماؤں کو جواب جمع کرانے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی اور نیب کی کمبائن انویسٹی گیشن ٹم  تحریری جواب کا انتظار ہی کرتی رہی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو وکیل کے ذریعے یا پھر ذاتی طور پر نیب کے سامنے پیش ہو کر جواب جمع کرانے کا کہا گیا تھا تاہم دونوں رہنماؤں نے جواب جمع کرانے کی مہلت کے لیے نیب سے رابطہ نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پارک لین اور لگژری گاڑیوں کے کیس سے متعلق جواب طلب کیا تھا جب کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے تحریری طور پر جواب دینے کی درخواست کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں جعلی اکاؤنٹس کیس، زرداری کی درخواست سمیت تمام نظرثانی اپیلیں مسترد

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباََ 303 ارب روپے کی رقم برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کرا دی، چیئرمین نیب

انہوں نے کہا کہ مضاربہ اور مشارکہ اسکینڈلز میں ہزاروں افراد کی لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لیے نیب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، جس میں اب تک 36 بڑے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے، جن کے مقدمات معزز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایت کا قانون اور شواہد کے مطابق جائزہ لے رہا ہے اور بدعنوان عناصرکو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔


ٹیگز :
Asif ZardariBilawal bhuttoFake bank account caseNABآصف زرداریبلاول بھٹو زرداریتحقیقاتجسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبالجعلی بینک اکاؤنٹس کیسڈیڈ لائنقومی احتساب بیورونیب
متعلقہ خبریں
پانی کی تقسیم: سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟ | urduhumnews.wpengine.com

پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اقدام پر بھارت کو خط لکھ دیا

ایس – 400 سسٹم کے سامنے مودی کی تصویر دراصل شکست کا اعتراف

Hajj Operation

عازمین کی روانگی، حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز

 

تازہ ترین

اسرائیلی مظالم
ٹرمپ کے دورہ خلیج کے دوران اسرائیلی مظالم میں تیزی، بمباری سے 84 فلسطینی شہید
منشا پاشا
منشا پاشا نے جبران ناصر سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کر دی
ڈیل
قطر کا 210 بوئنگ طیاروں کا بڑا سودا، 96 ارب ڈالر کی ڈیل
کیک کاٹنے کی رویت
پی آئی اے کا پاکستان کی فتح کا جشن، پروازوں میں کیک کاٹنے کی روایت
چھوٹا طیارہ
چاڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک
حادثات
مریدکے اور فیصل آباد میں ٹریفک حادثے، 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی
وفد کا اعلان
روس نے ترکیہ میں مذاکرات کے لیے وفد کا اعلان کر دیا
مارکو روبیو
امریکی وزیر خارجہ ترکیہ کے شہر انطالیہ پہنچ گئے

ویڈیوز

Khawaja Asif Big Revelation | Mansoor Ali Khan’s Shocking Question

Hum News Headline 12AM | Trump Steps In Powerful Advice for India and Pakistan

ہم نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔
ہم نیوز 23-2017 © All Copyrights Reserved
ہم نیوز کیریر
ہم نیوز فیس بک
ہم نیوز ٹوئٹر
رابطہ کریں
English