افغانستان میں دھماکہ :7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان میں دھماکہ :7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

فوٹو: طلوع نیوز


ہلمند: افغانستان کے صوبے ہلمند میں دھماکے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے اور متعدد زخمی ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ ہلمند کے لشکرگاہ اسٹیڈیم میں ہوا جہاں کسانوں کے دن کے حوالے تقریبات جاری تھیں۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق زخمیوں میں کثیر تعداد سیکیورٹی اہلکاروں کی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے کہا ہے کہ کم سے کم 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور 31 زخمی ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکہ اسٹیڈیم میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے سبب ہوا۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکے میں افغانستان ڈائریکٹوریٹ آف اکانومی کے سربراہ نصرت خان جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہلمند میں ہوئے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ اشرف غنی نے کہا ہے کہ دہشتگرد لوگوں کی خوشیوں کے دشمن ہیں اور اپنی شکست کو چھپانے کیلئے عوامی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری فی الحال کسی عسکری تنظیم نے قبول نہیں کی۔

 


متعلقہ خبریں