برطانوی وزیراعظم کی درخواست اور مستعفی ہونے کا عندیہ

برطانوی پارلیمنٹ نے ترمیم شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد کر دی

فوٹو: فائل


لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے یورپی یونین سے بریگزٹ کی تاریخ 30 جون تک موخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی قوم سے خطاب کے دوران وزیراعظم تھریسامے نے اس بات کا بھی اشارہ دیا کہ اگر بریگزٹ 30 جون سے زیادہ التواء کا شکارہوتی ہے تو وہ مستعفی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں اراکین پارلیمنٹ سے بھی ڈیل منظور کرنے کی اپیل کی ہے۔ اراکین پارلیمنٹ سے انہوں نے کہا کہ وعدہ پورا کیا جائے کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام الناس کا پارلیمنٹ پر سے اعتماد ہی اٹھ جائے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے آئندہ ہفتے بریگزٹ ڈیل پھر منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔


متعلقہ خبریں