سونے کی قیمت میں 150 روپےفی تولہ اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے اضافے کے بعد سونے کی قیمت 69 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔

کراچی صرا ف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  فی تولہ 150 روپے اضافے سے قیمت 69 ہزار 450 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 114 روپے اضافے کےبعد 59ہزار528 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں چار ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے قیمت بڑھ کر فی اونس 1306 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں چاندی کی قیمت فی تولہ قیمت 870 جبکہ 10 گرام 745 روپے پر برقرار ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ بڑھ کر15.37 ڈالر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے چند ماہ سے سونے کی قیمتوں میں عالمی سطح پر استحکام نہیں آرہا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی مسلسل قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں