راجستھان میں بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ



راجھستان: بھارتی ریاست راجھستان میں بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق طیارے کے دونوں پائلٹ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کا تباہ ہونے والا طیارہ مگ 21 ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے سبب پیش آیا اور جنگی جہاز راجستھان میں بیکانیئر کے نزدیک تباہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں بھارت کے 8 جنگی طیارے تباہ

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ مگ21 معمول کی تربیتی مشق کے دوران بیکانیر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔ حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں بھارت کا یہ 9واں طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔

یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو دو بے ہاک طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے جبکہ 27 فروری کو ایک طیارہ بڈگام میں زمین بوس ہوگیا۔

پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے جنگی طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا اور گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک جنگی طیارہ بھی فنی خرابی کے باعث گر گیا تھا۔


متعلقہ خبریں