بہاولپور میں جیش محمد کےمدرسےکا کنٹرول پنجاب حکومت نےسنبھال لیا

جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا نوٹیفکشن جاری

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد:  پنجاب حکومت نے بہاولپور میں جیش محمد کے مدرستہ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پرعمل در آمد مزید تیز کرتے ہوئے کالعدم جیشں محمد کے زیر انتظام چلنے والی جامعہ مسجد سبحان اللہ اور مدرسہ الصابر کو ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لے لئے ہیں۔

ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق اس مرکز کو بھارتی ذرائع ابلاغ مبینہ طور پر جیش محمد تنظیم کے تربیتی مرکز سے وابستہ کررہے ہیں اس لیے حکومت پنجاب نے حفاظتی اقدامات کے طور پر سنبھالا ہے۔

وزرات داخلہ کے مطابق مدرسے اور مسجد کا کنٹرول سنبھالنے کا فیصلہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران لیا گیا۔ یہ مدرسہ جیش محمد کا ہیڈکوارٹر تھا۔

ترجمان کے مطابق جامع مسجد اور مدرسے میں 600 طالبعلم زیرتعلیم ہیں جنہیں پڑھانے کے لیے 70 اساتذہ موجود ہیں۔

حکومت کی جانب سے منتظم تعینات کرنے کے بعد کمیپس کو پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی مہیا کی جارہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کو انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے کے نیتجے میں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم  بھی قراردے دیا تھا۔

 

 

 

 

 


متعلقہ خبریں